مریم اورنگزیب کی کوئٹہ دھماکے کی مزمت ،

دہشتگردی کے خلاف قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے دہشتگردی کے واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے ،قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے،دہشتگرد عوام کے دشمن اور گھنائوں کاروائیوں میں ملوث ہیں، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

جمعہ 23 جون 2017 12:35

مریم اورنگزیب کی کوئٹہ دھماکے کی مزمت ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،دہشتگردی کے واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے ،قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے،جو ہمارے کیلئے اپنا اج قربان کررہے ہیں،دہشتگرد عوام کے دشمن اور گھنائوں کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی سے حسدکرنے والے اپنے مذموم ایجنڈے میں ناکام ہوں گے۔دہشتگرد عوام دشمن اور گھنائوں کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحدہ اور سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے۔دہشتگردی کے واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے ۔جو ہمارے کل کیلئے اپنا اج قربان کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں