سرکاری شعبہ کی ترقی کے پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 50 کرو ڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:49

سرکاری شعبہ کی ترقی کے پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 50 کرو ڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کی ترقی کے پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 50 کرو ڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 35 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی ایکیڈمکس بلاک کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کیلئے 15 کروڑ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے 25 کروڑ، ایبٹ آباد میں کامسیٹس یونیورسٹی میں تعمیراتی کاموں کیلئے 21 کروڑ، یونیورسٹیز میں سیرت چیئرز کے قیام کیلئے 10 کروڑ، ملک میں یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے ایک ارب 36 کروڑ، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے 38 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں