20 کروڑ عوام پاکستان کے جمہوری عمل کے محافظ ہیں ،اسمبلی5 جون 2018 کو اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوگی ،احسن اقبال

پاکستان آئینی اور جمہوری ملک ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں،قبل از وقت انتخابات خارج از امکان ہیں،کچھ حلقے کنفیوژن پھیلا رہے ہیں،1998 کی مردم شماری پر الیکشن کی تجویز چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 21:56

20 کروڑ عوام پاکستان کے جمہوری عمل کے محافظ ہیں ،اسمبلی5 جون 2018 کو اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوگی ،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20کروڑ عوام پاکستان کے جمہوری عمل کے محافظ ہیں ، اسمبلی5 جون 2018 کو اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوگی ،پاکستان آئینی اور جمہوری ملک ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں،قبل از وقت انتخابات خارج از امکان ہیں،کچھ حلقے کنفیوژن پھیلا رہے ہیں،1998 کی مردم شماری پر الیکشن کی تجویز چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی۔

پیر کو اسلام آبادمیں پنجاب ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسمبلی5 جون 2018 کو اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوگی ،انہوں نے کہا کہ 10 نومبرکوآئینی ترمیم پاس ہوئی توالیکشن کمیشن 2018 کے ا نتخابات کاانتظام کرے گا، انہوں نے کہا کہ اگست 2018 کے پہلے ہفتے میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام پاکستان کے جمہوری عمل کے محافظ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی این آر او ہے جو عوام کیساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آئینی اور جمہوری ملک ہے،ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات خارج از امکان ہیں،کچھ حلقے کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان ایک مستحکم اور جمہوری ملک بن چکا ہے،2013 میں 66سال کے بعد پارلیمنٹ کی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 1998کی مردم شماری کے مطابق الیکشن کراناممکن نہیں،1998 کی مردم شماری پر الیکشن کی تجویز چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عبوری نتائج کو تسلیم کر کے آگے بڑھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عبوری نتائج کے مطابق عام انتخابات کرانے پرسب نے اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بل پیش کرنے پر کچھ جماعتوں کے پیچھے ہٹنے پر حیرت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت بروقت انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی متحمل نہیں ہوسکتی،اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے د وبارہ مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری عبوری نتائج کے مطابق پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9نشستیں کم ہوئیں،بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کی ایک نشست بڑھ رہی ہے، کے پی کے میں پانچ نشستوں کا اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مردم شماری نتائج کے تحت پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹیں کم ہورہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں