شریف خاندان نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 نومبر 2017 12:16

شریف خاندان نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ نیب نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثے قرق کر لیے ہیں اور حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس بھی منجمد ہو گئے ہیں۔ اب ان کی یہ حالت ہے کہ یہ لوگ لند ن میں بھی اپنی جائیداد بیچ رپے ہیں۔ بڑی خبر یہ ہے جو اہم بھی ہے اور افسوسناک بھی کہ میاں نواز شریف جنہیں 28جولائی دوپہر بارہ بجکر آٹھ منٹ پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نا اہل کیا تھا اور وہ اپنے عہدے سے برطرف ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں ایک نہایت اہم جگہ پر ایک بہت ہی قیمتی زمین جو چار سو ایکڑ پر مشتمل ہے، فروخت کر دی ۔ ڈھائی ہزار کنال کی زمین ایک کاروباری ٹائیکون کو فروخت کی گئی۔ اگر آپ کو یاد ہو تو جب میاں نواز شریف لندن میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے، اور کاغذ سائن کر رہے تھے تو ان کے بہت سے قریبی لوگوں نے شُبہ ظاہر کیا کہ نواز شریف اپنی وراثت کا بٹوارہ کر رہے ہیں ، لیکن دراصل وہ اس زمین کی فروخت کے کاغذات پر دستخط کرر رہے تھے، اور اس مد میں وہ اب تک پندرہ ارب سے بیس ارب روپے لے چکے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں