مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر کا میر ظفر اللہ خان جمالی سے ن لیگ چھوڑنے کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 13:45

مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر کا میر ظفر اللہ خان جمالی سے ن لیگ چھوڑنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) :مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ن لیگ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ روحیل اصغر اسلا آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ن لیگ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم جمالی صاحب جماعت کے اندر جماعت نہ بنائیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیشن جیت کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی مگر ختم نبوت کے معاملے پر انکا حکومت سے اختلا ف ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں