اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںچیئرمین نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے ..

چیئرمین نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی ا?ف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں