شریف باپ بیٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کریں،

انصاف کی فراہمی عدلیہ کا کام ہے، عمران خان شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کرکسی عہدے پر آجائے وہ ہر قسم کے قانون سے مبرا ہو جاتا ہے،چئیرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

ہفتہ 17 فروری 2018 14:44

شریف باپ بیٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کریں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف باپ بیٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کریں، انصاف کی فراہمی عدلیہ کا کام ہے، شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کرکسی عہدے پر آجائے تو وہ ہر قسم کے قانون سے مبرا ہو جاتا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف باپ بیٹی عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بار بار عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر رہے ہیں،سب جانتے ہیں کہ جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کا کام کرپشن کو بے نقاب کر کے کارروائی کرنا ہوتا ہے۔ شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کرکسی عہدے پر آجائے تو وہ ہر قسم کے قانون سے مبرا ہو جاتا ہے۔ان کو دیکھنا چاہئیے کہ کیسے جنوبی افریقہ میں افریقن نیشنل کانگریس نے کرپشن کی بنیاد پر ایک لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا تھا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو وزیر اعظم ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عہدے کی وجہ سے وہ قانون سے بالاتر نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں