عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 11:07

عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔عمران خان کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کو 26 فروری کو طلب کررکھا ہے، 26 فروری کو ہی اس درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں