نگران وزیر خارجہ عبدالله حسین ہارون سے ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کی ملاقات

پیر 16 جولائی 2018 16:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیر خارجہ امور عبدالله حسین ہارون سے اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری تعاون کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں