الیکشن 25جولائی کو ہی ہوں گے‘وفاقی وزیر قانون واطلاعات

منگل 17 جولائی 2018 14:13

الیکشن 25جولائی کو ہی ہوں گے‘وفاقی وزیر قانون واطلاعات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) وفاقی وزیر قانون و اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ بیرونی اور اندرونی غیر ریاستی عناصر انتخابی عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں الیکشن 25جولائی کو ہی ہوں گے منگل کو راولپنڈی ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدعلی ظفر نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو صرف متحد ہو کرہی شکست دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے عزائم کیخلاف حکومت کیساتھ تعاون ضروری ہے سید علی ظفر نے کہا کہ پٴْر امن انتخابات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گاالیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت طویل المدتی فیصلے نہیں کر سکتی لیکن ہم گائیڈ لائن چھوڑ کر جائیں گے سید علی ظفر نے کہا کہ دنیا میں ترقیاتی بجٹ کا 25فیصد پانی پر استعمال ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 5فیصد پانی کیلئے مختص کیا جاتا ہے سید علی ظفر نے کہا کہ عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی تقریب میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کرائی گئی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں