الیکشن کمیشن نے عمران خان کو انتخا بی مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر طلب کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 19:43

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو انتخا بی مہم کے دوران  غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے (آج) جمعرات کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران کے غیر اخلاقی زبان استعمال کر نے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس اخبارات میںچھپنے والی خبروں کی بنیا د پر جاری کیا گیا ، عمران خان کو ( آج) الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیاہے ، الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں