آصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن علی جونیجو کے صاحبزادے کے انتقال پر گہر رنج و غم کا اظہار

جمعرات 19 جولائی 2018 21:14

آصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن علی جونیجو کے صاحبزادے کے انتقال پر گہر رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی روشن علی جونیجو کے صاحبزادے عباس جونیجو کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے جواں سال عباس جونیجو کے انتقال پر اروشن علی جونیجو کے نام یک پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی جونیجو خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم عباس جونیجو کی روح کے ایصال ثواب ، ان کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں