عمران خان کل ہفتہ کو بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:55

عمران خان کل ہفتہ کو بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ہفتہ کو بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنوں میں بھی جے یوآئی (ف) کے رہنماء اکرم خان درانی کیخلاف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بار پہلے بھی بنوں میں جلسہ سے خطاب کرچکے ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر وہ آج ہفتے کو بنوں جائینگے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں