اقتدار آنی جانی چیز،آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں،اہلیہ عمران خان

عمران کا مقصد دن رات کام کر کے قوم و ملک کی ترقی ہے ، عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے ، غربت کا خاتمہ ، صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر ویژن ہے ، خاتون اول

ہفتہ 18 اگست 2018 16:54

اقتدار آنی جانی چیز،آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں،اہلیہ عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ہم پر ملکی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس لئے ڈری ہوئی ہوں ۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے پروا نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں کیونکہ اقتدار تو آنی جانی چیز ہے اس کی کوئی پروا نہیں ہے لیکن اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے ۔ اب ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے تو انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی توقعات پر اتریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے عام درزی سے شیروانی سلوائی تھی اس کے لئے کوئی خاص قسم کا اہتمام نہیں ہوا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد دن رات کام کر کے قوم و ملک کی ترقی ہے تاکہ ہم عوام کی امنگوں پر پورا اتر سکیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں