سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر ای) کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات،
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پی آر اے کے درمیان ورکنگ ریلیشنز کو بہتر بنانے سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تمام قومی امور کو ایوان میں زیربحث لائیں گے، ایوان کو ڈیبیٹنگ کلب بنانے کی بجائے ماہرین کو مدعو کرکے ان سے مسائل کے حل کے لئے آراء لیں گے اور عملدرآمد کرائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
بدھ 19 ستمبر 2018 15:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تمام قومی ایشوز کو ایوان میں زیر بحث لائیں گے۔ ایوان کو ڈیبیٹنگ کلب بنانے کی بجائے ماہرین کو مدعو کرکے ان سے مسائل کے حل کے لئے آراء لیں گے اور عملدرآمد کرائیں گے۔
پانی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ انتہائی تشویش ناک ہے ۔اس معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کے ساتھ ساتھ ماہرین کو بھی بلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خارجہ امور کے مسائل بھی ایوان میں زیر بحث لا کر مضبوط خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ اسد قیصر نے کہاکہ یورپ سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک میں تمام مسائل پارلیمنٹ کے فورم پر ہی حل ہوتے ہیں۔ پارلیمانی رپورٹرز کی تربیت کے لئے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا کیونکہ پارلیمانی رپورٹرز بھی اس ایوان کاحصہ ہیں اور ان پر بھی قواعد کااحترام لازم ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلا ایسا وزیر اعظم آیا ہے جو کام کرنا چاہتا ہے ۔ہم واقعتاً پارلیمنٹ کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور ملک کے تمام مسائل پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلیوں کے متلعق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ جماعتوں کی طرف سے ارکان کے نام آتے ہی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااعلان کردیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی میں 18 ارکان رکھنے کی تجویز ہے ، مساوی طورپر حکومت اور اپوزیشن سے 9، 9 ارکان کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ سینیٹ کو کمیٹی میں نمائندگی دینے سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ سپیکر نے پارلیمانی صحافیوں کو درپیش مسائل کی ہر ممکن حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت