سپریم کورٹ نی دانیال عزیز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست غیرموثر ہونے اور واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی

پیر 24 ستمبر 2018 23:36

سپریم کورٹ نی  دانیال عزیز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست غیرموثر ہونے اور واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نی مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست غیرموثر ہونے اور واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔پیرکو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔واضح رہے ،بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر بچو ں کے با رے میں حقائق ظاہر نہ کر نے پر درخواست دائر کرتے ہوئے استدعاکی تھی کہ صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کو تاحیات نااہل قراردیا جائے ، اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے کہا کہ یہ درخواست تو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔

کیونکہ درخواست گزشتہ اسمبلی میں عمران خان کی رکنیت سے متعلق تھی، تاہم آپ کوکسی اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے بھی ان سے کہا کہ آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں، سماعت کے دوران درخواست گزار بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ جس اسمبلی کی مدت میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی وہ پہلے ہی ختم ہو چکی یعنی گزشتہ اسمبلی اپنی میعاد پوری کر چکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں