وزیراعظم عمران خان نے ری چارج پاکستان مہم کی منظور ی دیدی

منگل 25 ستمبر 2018 22:19

وزیراعظم عمران خان نے ری چارج پاکستان مہم کی منظور ی دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ری چارج پاکستان مہم کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے تحت سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمینی پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے ساتھ پانی اور ہوا کو آلودگی سے پاک رکھنے اور پلاسٹک کے فضلے سے پیدا ہوانے آلودگی پر قابو پانے کی حکمت عملی بنا جائے گی، وہ موسمیاتی تبدیلی کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، جس میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر ملک امین اسلم وزارت کے سیکرٹری خضر حیات اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے موسمی تغیر کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ دس ارب درخت لگانے کے علاوہ قابل تجدید توانائی کی ترقی کیلئے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قبل از وقت وارننگ کیلئی50جبکہ دریاؤں سے اخراج کو ماپنے کیلئے 408 آلہ جات نصب کئے جائیں گے، جبکہ ایکوٹورازم کی ترقی کے ساتھ نیشنل وائلڈ لائف پالیسی بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارک بنانے کا بھی جلد اعلان کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں