پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کی پولیس فورس کی طرح بنائیں گے ،ْعلی امین گنڈا پور

لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بند ہوگا۔ حق دار کو اس کا حق اور انصاف ملے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 ستمبر 2018 19:41

پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کی پولیس فورس کی طرح بنائیں گے ،ْعلی امین گنڈا پور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کی پولیس فورس کی طرح بنائیں گے ،ْلوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بند ہوگا ،ْ حق دار کو اس کا حق اور انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کیا جارہا ہے تاکہ کوئی سیاسی قوت پولیس پر پریشر نہ ڈال سکے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سابق آئی جی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے لئے ذمہ داریاں دی ہیں اس پر کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد پنجاب پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کی طرح سیاست سے پاک کردیا جائے گا اور لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بند ہوگا۔ حق دار کو اس کا حق اور انصاف ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں