ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دو طرفہ تعاون اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن بالخصوص محنت کشوں اور قیدیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 22:28

ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن بالخصوص محنت کشوں اور قیدیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف منصوبوں پر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں