عمران خان کا ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حیران کن بیان سامنے آ گیا

ضمنی انتخابات میں شکست کا اندازہ تھا، حکومتی امور میں مصروفیت کی وجہ سے عوام سے رابطے میں خلا آیا جسے اپوزیشن نے پر کیا۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 12:23

عمران خان کا ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حیران کن بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کا ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حیران کن بیان سامنے آ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات میں کارگردگی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں شکست کا اندازہ تھا۔

حکومتی امور میں مصروفیت کی وجہ سے عوام سے رابطے میں خلا آیا جسے اپوزیشن نے پر کیا،حکومت نے کسی سطح پر مداخلت نہیں کی اس لیے پہلی بار شفاف انتخابات ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ بعض نشستوں پر شکست کی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات تھے۔جب کہ الیکشن مشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے وزراء نے اپنے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی حکومت نے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی۔۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع موجود تھے، الیکشن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔جب کہ عمران خان نے پارٹی ترجمان میڈیا پر اپنا پارٹی بیانیہ موثر انداز میں پیش کریں۔پارٹی رہنما پارتی بیانیہ عوام تک پہنچانے کے لیے عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں