ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ،ْ

حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے ،ْ بلاول بھٹو زر داری

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:03

ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو احتساب کے اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ نیب پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں