سینیٹر فیصل جاوید خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ کا اجلاس
حکومت پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے ایک ادارہ قائم کرنے اور اس کے تحت میڈیا ریگولیٹری سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔ اس سے پاکستان کے میڈیا کے ریگولیٹری پہلوئوں اور شکایات سے متعلق ون ونڈو آپریشن ممکن ہو سکے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کمیٹی کو پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگیوں کے معاملہ پر بریفنگ دی گئی
جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:47
(جاری ہے)
کمیٹی کی طرف سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اب تک 468 ملین روپے پنشن کمیوٹیشن کے واجبات کی مد میں جاری کئے جا چکے ہیں۔ کمیٹی نے پینشنروں کو واجبات کی ادائیگی کی وجوہات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی کو پی ٹی وی بورڈ کے نئے چیئرمین نے بتایا کہ پی ٹی وی کی 72 فیصد آمدنی سٹاف کو ادائیگیوں کی مد میں جاتی ہے اور ریاست کے اس ادارے کو ایک بہترین ادارہ بنانے کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ چوہدری فواد حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے ایک ادارہ قائم کرنے اور اس کے تحت میڈیا ریگولیٹری سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔ اس سے پاکستان کے میڈیا کے ریگولیٹری پہلوئوں اور شکایات سے متعلق ون ونڈو آپریشن ممکن ہو سکے گا۔ اس سے پیمرا، پی سی پی اور پی ٹی اے سے متعلقہ قواعد اور قوانین یکجا ہو جائیں گے اور یہ معاملہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی کمیٹیوں سمیت تمام فریقین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا منصوبہ کمیٹی میں پیش کرے تاکہ کمیٹی اس حوالے سے اپنی آراء اور سفارشات پیش کر سکے۔ انہوں نے اس معاملہ کو پارلیمان میں زیر بحث لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کمیٹی نے ایک پرائیویٹ چینل پر پشتونوں سے متعلق نامناسب الفاظ کے حوالے سے ایوان کی طرف سے پیش کیا گیا عوامی اہمیت کے معاملے پر بھی غور کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس معاملے کی انکوائری کی گئی ہے اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات و نشریات نے اجلاس کو بتایا کہ ایک کنٹنٹ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو کسی بھی اشتہار کے شائع ہونے سے پہلے اس کے مواد کا جائزہ لے گی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پیمرا اور پی ٹی وی کے انٹرنل سنسر بورڈ کے ہوتے ہوئے ٹی وی کے اشتہارات کو چیک کرنے کے لئے ایک اور کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے بھی چیئرمین کی رائے سے اتفاق کیا۔ چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ پیمرا نے اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ چینل کو وارننگز جاری کی ہیںا ور یہ معاملہ بھی کونسل آف کمپلینٹس میں زیر التواء ہے۔ سیاسی قیادت کی کردار کشی کا معاملہ کمیٹی میں نئے ریگولیٹری فریم ورک کا ڈرافٹ موصول ہونے کے بعد زیر غور آئے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر ..
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح ..
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
گندم درآمد، انکوائری کمیٹی کو مزید ٹی او آرز دیدئیے گئے
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں ..
نیب کا بڑا فیصلہ، انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا