سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن کا واک آئوٹ

بدھ 14 نومبر 2018 22:09

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن کا واک آئوٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سینٹ میں جھڑپ ہو گئی اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے اور حکومت کی طرف سے منانے کے باوجود ایوان میں واپس نہیں آئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اظہار خیال کیا اور اپوزیشن کے ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔ چیئرمین نے قائد ایوان اور حکومتی بینچوں کے مختلف ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو منا کر لائیں تاہم اپوزیشن ارکان نے ایوان میں واپس نہیں آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں