اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیے گئے

غائب کی جانے والی قیمتی گاڑیوں کا سراغ نہ مل سکا‘گلبرگ کی رہائش گاہ بھی صوبائی حکومت کی تحویل میں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 نومبر 2018 14:11

اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2018ء) سابق وزیر خزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ روپے عدالتی حکم پر پنجاب حکومت کو منتقل کردیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کئی ماہ سے بیرون ملک مفرور ہیں اور عدالت نے ان کی جائیداد حکومتی تحویل میں دینے کا حکم دے رکھا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیے گئے‘ اسحاق ڈار کے مختلف کمپنیوں کے بینک اکاﺅنٹس چند ماہ پہلے منجمد کیے گئے تھے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد منجمد اکاﺅنٹس میں 36 کروڑ روپے سے زائد رقم تھی جوکہ پنجاب حکومت کو ٹرانسفرکردی گئی ہے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کی جائیداد قرق کی جاچکی ہے. اسحاق ڈار کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس کے مطابق اسحاق ڈار کی موضع ملوٹ اسلام آباد میں واقع 6 ایکڑ اراضی فروخت کی جاچکی ہے، اراضی کیس کی تفتیش شروع ہونے سے پہلے فروخت کی گئی.

اسحاق ڈار کا گلبرگ 3 لاہور میں گھر بھی صوبائی حکومت کی تحویل میں دیا جاچکا ہے جبکہ ان کے اکاﺅنٹس میں موجود رقم بھی صوبائی حکومت کی تحویل میں دے دی گئی تھی. تفتیشی افسر کے مطابق اسحاق ڈار کی گاڑیاں تحویل میں لینے کے لیے ان رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی تاہم اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر گاڑیاں موجود نہیں تھیں ان گاڑیوں کی تلاش کی کوشش جاری ہے.خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کی جائیداد قرق کی جاچکی ہے.

اسحاق ڈار کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس کے مطابق اسحاق ڈار کی موضع ملوٹ اسلام آباد میں واقع 6 ایکڑ اراضی فروخت کی جاچکی ہے، اراضی کیس کی تفتیش شروع ہونے سے پہلے فروخت کی گئی. اسحاق ڈار کا گلبرگ 3 لاہور میں گھر بھی صوبائی حکومت کی تحویل میں دیا جاچکا ہے جبکہ ان کے اکاﺅنٹس میں موجود رقم بھی صوبائی حکومت کی تحویل میں دے دی گئی تھی. تفتیشی افسر کے مطابق اسحاق ڈار کی گاڑیاں تحویل میں لینے کے لیے ان رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی تاہم اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر گاڑیاں موجود نہیں تھیں ان گاڑیوں کی تلاش کی کوشش جاری ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں