الیکشن کمیشن کا 2019 میں 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

2019 میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 17:32

الیکشن کمیشن کا 2019 میں 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 2 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ،ْ2019 میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی قانون سازی کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں ،ْبلوچستان میں مئی 2019 اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر 2019 میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں سے حلقوں کی تعداد تبدیل ہوگی، قانون میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں