چیئرمین سینیٹ کی وفد کے ہمراہ اومان کے مفتی اعظم سے ملاقات

پاکستان مسلم ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے اور امن کے فروغ ، ترقی و خوشحالی اور اتحاد کیلئے پاکستان کاکردار مثالی رہا ہے اور رہے گا‘مفتی اعظم

جمعرات 22 نومبر 2018 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ اومان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حماد الخلیلی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اومان کے مفتی اعظم نے مسلم اٴْمہ کیلئے پاکستان کی خدمات اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے اور امن کے فروغ ، ترقی و خوشحالی اور اتحاد کیلئے پاکستان کاکردار مثالی رہا ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح تعمیری اور ٹھوس کردار ادا کرتا رہے گا ۔

مفتی اعظم نے عالمی امن اور خوشحالی کیلئے بلا تفریق ڈائیلاگ کے فروغ پر زور دیا اس موقع پر مفتی اعظم نے پاکستان کے ساتھ اپنی قربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کا تعلق چار دہائیوں پر محیط ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے مفتی اعظم کی بصیرت اور مفکرانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ اسلامی دنیا اور بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں انہوں نے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر محمد اعظم خان سواتی ، سینیٹر زکلثوم پروین ، مولا بخش چانڈیو ، دلاور خان ، حاجی مومن خان آفریدی اور سپیشل سیکرٹری سینیٹ محمد انور بھی اس دورے میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں ۔پاکستانی وفد کے سربراہ نے مفتی اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں