این ڈی ایم اے وزیر اعظم ہائوس کے ماتحت، فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے علم نہیں، علی محمد خان

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینٹ میںکہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم ای) وزیر اعظم ہاؤس کے ماتحت ہیں،اس بارے میں معلومات متعلقہ اداروں کے پاس ہوتے ہیں،ان کو کتنی رقوم فراہم کی جاتی ہیں اس بارے میں اس وقت علم نہیں،ایر اکو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے کے بارے میں غور و خوض جاری ہے،این ڈی ایم اے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کر رہے ہیں،قحط و خشک سالی کا تعلق این ڈی ایم سے نہیں، مگر اس بارے میں سرگرمیاں جاری رکھتی ہیں، پی ڈی ایم ایز کو مزید فنکشنل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں