عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کووزراءکی تربیت کرنی چاہیے

مونس الہیٰ نے حکومتی اتحاد توڑنے کی دھمکی دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 جنوری 2019 23:41

عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کووزراءکی تربیت کرنی چاہیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جنوری 2019ء) :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ق میں فاورڈ بلاک کا بیان دینے پر مسلم لیگ ق نے حکومتی اتحادد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی این مینگل نے سینیٹ نشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں بی این پی مینگل کے وفد نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے 6 نکاتی ایجنڈا میں سے ایک بھی ایجنڈا پر عمل نہیں کیا۔اس حوالے سے حکومت کو دوسرا بڑا دھچکا مسلم لیگ ق کی جانب سے ملا ہے۔
فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ق میں فاورڈ بلاک کا بیان دینے پر مسلم لیگ ق نے حکومتی اتحادد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔
مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کابیان یقیناًحکومتی اتحادکوختم کردےگا۔عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کووزراءکی تربیت کرنی چاہیے۔وزیراعظم کوچاہیےکہ فوادچوہدری کونظم وضبط سکھائیں                                                                                                                                                               

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں