گزشتہ حکومت اپنے پانچ سالوں کے دوران تمام معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی،

11 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے اہداف بھی حاصل نہ ہو سکے، وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

گزشتہ حکومت اپنے پانچ سالوں کے دوران تمام معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) گزشتہ حکومت اپنے پانچ سالوں کے دوران تمام معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،11ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف بھی حاصل نہ ہو سکے، پانچ سال مجموعی پیداوار کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 7ماہ کے اعدادو شمار کے مطابق بڑی صنعتوں کی شرح ترقی میں 6.1 فیصد دکھائی گئی ، جبکہ نظرثانی شدہ جائزہ میں شرح ترقی 5.2 فیصد پر آگئی۔گزشتہ پانچ سال میں مجموعی سرمایہ کاری کا 22.8 فیصد ہدف حاصل نہ ہو سکا جو ہدف کے مقابلے میں جی ڈی پی کا 16.4فیصد رہا ۔گزشتہ حکومت کے پانچ سالوں میں بیرونی قرضے 16 ٹریلین سے بڑھ کر 30 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں