ذرائع ابلاغ کی تمام تنظیموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ترجمان مسلم لیگ ( ن)

جمعہ 18 جنوری 2019 23:33

ذرائع ابلاغ کی تمام تنظیموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، ترجمان مسلم لیگ ( ن)
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی تمام تنظیموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کا ہوتاہے ، وزیر اطلاعات میڈیا ورکرز کی تربیت کا ادارہ قائم کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سی پی این ای سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے میڈیا کی موجودہ صورتحال پر ہر فورم پر بات کی ہے، میڈیا کی ساری اہمیت اشتہار کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی ادارے کے مالی معاملات کو کنٹرول کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس ادارے کو کنٹرول کر رہا ہے، مالکان اور میڈیا ورکرز میں تقسیم بھی ایک منصوبہ کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اگر جاری رہا تو سنبھالا نہیں جائے گا، میڈیا کے بند ہونے سے حکومت کا فائدہ نہیں نقصان ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں