احتساب عدالت کا رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کر نے کا فیصلہ

فرد جرم عائد کر نے کیلئی8فروری کی تاریخ مقرر ،عدالت نے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا

پیر 21 جنوری 2019 13:17

احتساب عدالت کا رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے 8فروری کو تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت پیر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تین رینٹل پاور منصوبوں کے ریفرنس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔رینٹل پاور منصوبوں میں گلف ، ریشماں اور ینگ جن شامل ہیں ۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست کو دیکھ لیں گے ۔جج ارشد ملک نے کہا کہ اتنے عرصے سے یہ کیس زیر سماعت ہیں لیکن کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھی ۔وکلاء صفائی نے کہاکہ کچھ قانونی پراسس کے باعث ان کیسز میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں