سانحہ ساہیوال کے مقتول ڈرائیور ذیشان کے دہشت گردوں سے رابطے کے شواہد مل گئے ہیں، انٹلیجنس ذرائع کا دعویٰ

بدھ 23 جنوری 2019 17:33

سانحہ ساہیوال کے مقتول ڈرائیور ذیشان کے دہشت گردوں سے رابطے کے شواہد مل گئے ہیں، انٹلیجنس ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) انٹلیجنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مقتول ڈرائیور ذیشان کے دہشت گردوں سے رابطے کے شواہد مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ذیشان کے موبائل فون سے دہشت گرد عثمان کیساتھ تصویر ملی ہے، عثمان 15 جنوری کوفیصل آباد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ذیشان کے زیر استعمال گاڑی عدیل حفیظ نے خریدی تھی جس کا اسٹامپ پیپر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ عدیل حفیظ بھی عثمان کیساتھ 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں