آزاد کشمیر کے معروف معالج ڈاکٹر نور بخت شاہ کے بھائی ماہر شاہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے

جمعرات 24 جنوری 2019 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) آزاد کشمیر کے معروف معالج ڈاکٹر نور بخت شاہ کے بھائی ماہر شاہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں ریگا ضلع بونیر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر خان ،خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے رکن اور قائمہ کمیٹی برائے سیاحت ،کھیل،وثقافت سید فخر جان بادشاہ ،سابق صوبائی اسمبلی سپیکر بخت جہاں خان ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما سردار تسلیم عباسی ، راجہ آفتاب کیانی سابق صوبائی وزرا بلدیاتی نمائندگان ،وکلا ،صحافیوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان ،ممتاز کاروباری شخصیت سردار ناہید عباسی ،سردار سلیم عباسی ،سردار نصیر احمد عباسی نے ڈاکٹر نور بخت شاہ کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محروم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں