پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کیلئے نئے مشن چیف کی 26مارچ کو آمد متوقع ،،قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات کا امکان

ایشیا پیسفیک گروپ کے وفد کا 25مارچ کو دورہ متوقع ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ‘ نجی ٹی وی

پیر 18 مارچ 2019 22:59

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کیلئے نئے مشن چیف کی 26مارچ کو آمد متوقع ،،قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کیلئے نئے مشن چیف کی 26مارچ کو آمد متوقع ہے، نئے مشن چیف سے قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایشیا پیسفیک گروپ کا وفد بھی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنیستو راماریز ریگو کی آمد 26مارچ کومتوقع ہے، دورے میں نئے پروگرام کے حصول کیلئے بات چیت کی جائیگی اور حتمی مذاکرات کا امکان ہے۔

نئے مشن چیف ارنیستو راماریز ریگو ہیرالڈ فنگر کی جگہ پر تعینات ہوئے ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ جلد طے پاجائیگا، پاکستان آئی ایم ایف سے 12ارب ڈالر تک کا قرضہ لے سکتا ہے۔دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کے ذیلی گروپ اے پی جی کا بھی دورہ 25مارچ کو متوقع ہے ۔دورے میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں