m کارکن پی پی پی کے ماتھے کا جھومر ہیں،نیر حسین بخاری

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھرہور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن پی پی پی کے ماتھے کا جھومر ہیں نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل اور نوجوانوں کی امید ہیں پارٹی کارکن قیادت کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کی طرف سے کارکنوں میں کھانا فراہم کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں