رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی، شیخ رشید

2 ارب روپے کا رمضان پیکیج ،پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری مفت دی جائے گی،وزیر ریلوے کااعلان

جمعرات 18 اپریل 2019 15:21

رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 19 اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی ، پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری مفت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا گیا ہے، رمضان پیکیج کو وزرا ء کی 5 رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں 19 اشیاء شامل ہوں گی، حکومت کی طرف سے قائم پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا جہاں شہریوں کو مفت سحری افطاری دی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں