اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے، رانا ثناء اللہ

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے،پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، لیگی رہنما کا رد عمل

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے،پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسد عمر کے استعفیٰ پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسد عمر نے استعفیٰ دیا نہیں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہیے ۔سابق وزیر نے کہاکہ اگر یہ حکومت رہی تو خدانخواستہ ملک کسی سانحہ سے دوچار پوسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسد عمر حکومت کے 100 دن کے پلان کے منصوبہ ساز تھے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے سو روزہ پلان میں مکمل جھوٹ بولا اور عوام کو۔بیوقوف بنایا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی تباہ کن ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسد عمر کے استعفیٰ کی بنیاد پر عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں