سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کا ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد

حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کیلئے مشعل راہ ہے ، بیان مسیح برادری کی قومی ترقی میں بے مثال شرکت خصوصاتعلیم ، صحت کے شعبوں میں خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، اسد قیصر

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:19

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کا ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ ایسٹر پوری مسیح برادری کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے محبت ، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا۔

انھوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سپیکر نے پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو آئین میں دیے گئے حقوق اور قائدآعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسد قیصر نے پاکستان میں رہنے والی مسیح برادری کے جذبہ حب الوطنی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔ سپیکر نے کہا کہ مسیح برادری کی قومی ترقی میں بے مثال شرکت خصوصاتعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ڈپٹی سپیکرسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیح برادری کے کردار کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں