ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کیس ، سی ڈی اے کے سابق افسر غلام سرور سندھو کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

ایک کروڑ روپے اور دو شخصی ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں،غلام سرور سندھو پاسپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے، تحریری فیصلہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:34

ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کیس ، سی ڈی اے کے سابق افسر غلام سرور سندھو کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کیس میں سی ڈی اے کے سابق افسر غلام سرور سندھو کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ ایک کروڑ روپے اور دو شخصی ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں۔تحریری فیصلہ کے مطابق غلام سرور سندھو پاسپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے۔تحریری فیصلہ کے مطابق غلام سرور سندھو کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ تحریری فیصلہ کے مطابق غلام سرور سندھو 8 نومبر 2018 سے گرفتار ہے، ابھی تک نیب نے کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ نیب کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے غلام سرور سندھو اور دیگر کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دی ہے۔تحریری حکم نامہ میں کہاگیاکہ غلام سرور سندھو سی ڈی اے میں گریڈ 19 کا آفیسر تھا، 2011 میں ایف آئی اے نے غلام سرور سندھو کو گرفتار کیا اور انکوائری ختم کر دی۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ 2013 میں نیب نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس معاملے کی انکوائری ختم کر دی۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیا کہ ملزم غلام سرور سندھو گزشتہ 5 مہینے سے گرفتار ہے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں ہوا۔عدالت نے غلام سرور سندھو کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں