سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

d 20 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت کا 1 منصوبہ منظور 17 ارب روپے کی لاگت کا 1 منصوبہ مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا /سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخواہ اہم اقدامات کر رہا ہے، سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی پروان چڑھے گی، مخدوم خسرو بختیار

منگل 23 اپریل 2019 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت منگل کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 20 کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت کا 1 منصوبہ منظور ، جبکہ 17 ارب روپے کی لاگت کا 1 منصوبہ مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ذرائع ابلاغ او ر آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کے پی حکومت کی جانب سے " خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 17000 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبے کا مقصد خیبر پختونخواہ میں اقتصادی ترقی ، نوکریوں اور ریونیو کا حصول ، مقامی کمیونٹی کی ترقی ، غربت کی شرح میں کمی لانا ، سڑکوں کی تعمیر ، سیاحوں کے لیے سہولیات ، مارکیٹنگ اور نجی سیکٹر کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا ہے ، اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخواہ اہم اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی پروان چڑھے گی۔ اجلاس نے اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ آبی وسائل کے حوالے سے اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں " پرووائیڈنگ سٹون پیچنگ اینڈ سٹون اپرن الانگ قادر پور لوپ بند فرام مائل 7/2 اینڈ 8/4 " کے لیے 202.412 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں