مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے ابھی بھی باب ووالمر کا غم نہیں بھولے

فواد چوہدری کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 13:05

مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے ابھی بھی باب ووالمر کا غم نہیں بھولے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے تو ملکی آرتھر کی فکر ہے۔گذشتہ روز ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرایا۔پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین تو غصے میں ہیں ہی تاہم اب اسی حوالے سے فواد چوہدری نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے۔

ابھی بھی باب ووالمر کا غم نہیں بھولے۔
خیال رہے ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

افغانستاننے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں شکست کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر سے غصے سے پھٹ پڑے ہیں۔ شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی اس شرمناک شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔

ماہرین کرکٹنے سوال اٹھایا ہے کہ جب آخری اوورز میں گیند سوئنگ ہونے لگی تھی، اور وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی کے باعث میچ کسی حد تک پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا، تو ایسے میں سرفراز احمد کی جانب سے 49 واں اوور کسی فاسٹ باولر سے کروانے کی بجائے لیگ اسپنر شاداب خان سے کیوں کروایا گیا۔ سرفراز احمد کی اسی سنگین غلطی کے باعث افغانستان مشکل میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں