وزیراعظم آفس کا جعلی خط کا سخت نوٹس ، تحقیقات کا حکم

ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کریگا

بدھ 12 جون 2019 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) وزیراعظم آفس نے جعلی خط کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ،ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کریگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان کے مطابق 10 جون کو تحریر کردہ اس جعلی خط میں وزیراعظم آفس کی طرف سے مبینہ طور پر عذادار حسین نامی شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی طرف سے ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں