احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی

سابق صدر آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 جون 2019 14:29

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2019ء) : احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔. احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔ دوسری جانب آج سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے لیے آصف زرداری کی قانونی ٹیم نے مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت وکیل کےتوسط سے دائرکی جائے گی۔

درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے قانونی نکات کونظراندازکیا گیا۔ سابق صدر نے قانون کے مطابق نیب سے تحقیقات میں تعاون کیا، آصف زرداری منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس میں ملوث نہیں۔

درخواست میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی جائے گی۔ یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے حراست میں لے کر احتساب عدالت سے ان کا 21 جون تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔ جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں