پاک بحریہ کے مختلف نوعیت کے پیچیدہ مگر کامیاب آپریشنز لاگو کئے گئے سیفٹی سٹینڈرڈز کی کامیابی کا ثبوت ہیں‘ پاک بحریہ کا ہر اہلکار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ قومی اثاثوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی سٹینڈرڈز پر عمل کا پابند ہے‘ سیفٹی سٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 ء سے خطاب

جمعرات 20 جون 2019 17:24

پاک بحریہ کے مختلف نوعیت کے پیچیدہ مگر کامیاب آپریشنز لاگو کئے گئے سیفٹی سٹینڈرڈز کی کامیابی کا ثبوت ہیں‘ پاک بحریہ کا ہر اہلکار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ قومی اثاثوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی سٹینڈرڈز پر عمل کا پابند ہے‘ سیفٹی سٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے۔
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے مختلف نوعیت کے پیچیدہ مگر کامیاب آپریشنز لاگو کئے گئے سیفٹی سٹینڈرڈز کی کامیابی کا ثبوت ہیں‘ پاک بحریہ کا ہر اہلکار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ قومی اثاثوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی سٹینڈرڈز پر عمل کا پابند ہے‘ سیفٹی سٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے۔

وہ جمعرات کو پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2018 ء سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیفٹی ریویو میں پاک بحریہ میں لاگو حفاظتی سٹینڈرڈز کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کئے جا سکتے ہیں جب ہر فرد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتا ہو۔ انہوں نے سکیورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پاک بحریہ کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والے یونٹس اور جہازوں میں سیفٹی ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں