الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 205 گھوٹکی کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش خان مہر 89 ہزار 359 ووٹ حاصل کرکے کامیاب

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 205 گھوٹکی کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش خان مہر 89 ہزار 359 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری فارم 47 کے مطابق اس حلقہ میں کل 9 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ آزاد امیدوار احمد علی خان مہر 70 ہزار 848 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 48.20 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں