ریاضی کے علوم میں ترقی کیے بغیر سائنس و ٹیکنالوجی تیز رفتار دور میں ترقی ممکن نہیں،فواد چوہدری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سٹیم سکولز پراجیکٹ میں تعلیمی سپورٹ فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم

جمعہ 23 اگست 2019 22:15

ریاضی کے علوم میں ترقی کیے بغیر سائنس و ٹیکنالوجی  تیز رفتار دور میں ترقی ممکن نہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی دفاتر کی ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعہ حکومت کو STEM )سائنس ،ْ ٹیکنالوجی ،ْ انجنئیرنگ اینڈ میتھ( سکولز پراجکیٹ میں تعلیمی سپورٹ فراہم کرے گی"یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پاک میتھیمیٹکل سوسائٹی کے تعاون سے 20ویں تین روزہ "بین الاقوامی پیور میتھ کانفرنس" کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ،ْ چوہدری فواد حسین افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے ،ْ انہوں نے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے حکومت کے غزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کائنات کی تمام چیزوں کی بنیاد ریاضی کے اوپر ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ریاضی کے علوم میں ترقی کیے بغیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے موجودہ تیز رفتار دور میں ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے سائنس کے فروغ کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات تفصیل سے بیان کئے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے ہم 2022ء میں اس قابل ہوں گے کہ اپنا پہلا شخص خلا میں بھیج سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چاند دیکھنے کی پاکستان کی پہلی سرکاری ویب سائٹ بنائی ہے اور ہجری کیلنڈر تیار کیاہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نئی نئی ایجادات کی طرف بڑھ رہے ہیں ،ْ اس کے لئے ہمیں تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات کی تعلیمی سپورٹ کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ایجادات کے لئے یونیورسٹیوں کو کمرشل سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کی اجازت ملنی چاہئیے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ریاضی کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی شرکت شعبہ سائنس سے اُن کی وابستگی و دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ریاضی دانوں کے مقالوں ،ْ نظریات و خیالات سے پاکستانی طلبہ مستفید ہوں گے۔ انہوںنے مزیدکہا کہ علوم ریاضی کو فروغ دینے کے لئے ملک و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ پاک میتھیمیٹکل سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے ملک میں ریاضی کے فروغ کے لئے سوسائنی کی خدمات تفصیل سے بیان کئے۔طلبہ و طالبات نے کانفرنس میں غیر معمولی دلچسپی لی اور کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔افتتاحی سیشن کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمانان گرامی میں شیلڈز تقیم کئے اور شعبہ ریاضی کے منتظمین کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں