پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے،

جہاز کسی بھی قسم کے جانی اور بڑے مالی نقصان سے محفوظ رہا،وزارت بحری امور

بدھ 11 ستمبر 2019 16:49

پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزارت بحری امور نے وضاحت کی ہے کہ پی این ایس سی جہاز بولان بالکل محفوظ ہے، جہاز کسی بھی قسم کے جانی اور بڑے مالی نقصان سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بولان کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،31 اگست کو بولان کی پینینگرانگ آئل ٹرمینل پر ایک جہاز سے ہلکی پھلکی رگڑ ہوئی تھی تاہم جہاز نے شیڈول کے مطابق لوڈنگ کی اور اگلی ہی صبح اپنی منزل پر روانہ ہو گیا۔ جہاز کے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں