آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن )کی شرکت روکنے اور دھرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دی گئی

مسلم لیگ (ن )آزادی مارچ کے ذریعے نیب پر دبائوڈالنا چاہتی ہے ، مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے،درخواست میں استدعا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:35

آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن )کی شرکت روکنے اور دھرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن )کی شرکت روکنے اور دھرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دی گئی ہے۔ منگل کو حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور اس میں مسلم لیگ (ن )کی شرکت کو روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت کے خلاف نیب کے کیسز زیرالتوا ہیں نواز شریف نے جیل سے آزادی مارچ کی حمایت کیلئے خط بھی لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نون آزادی مارچ کے ذریعے نیب پر دباو ڈالنا چاہتی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے،سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے،وکیل حنیف راہی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ،مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ نون کو فریق بنایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیااسلام آباد ہائی کورٹ میں دھرنے کے خلاف اس سے قبل بھی درخواست زیرالتوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں