وزیراعظم سے گورنر، وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور پر گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم سے گورنر ووزیراعلی خیبرپختونخوا نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں عوامی مفاد کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں