ْفواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے، طلال چوہدری

بدھ 13 نومبر 2019 16:25

ْفواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسیلوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سیدوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں، جتنی پارٹیاں فواد چوہدری نے بدلیں ہیں اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے۔بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہے، نوازشریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں